پی ٹی آئی کو ناکام بنانے کیلئے اندرونی اختلافا ت پیدا کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں ، تحریک انصاف باجوڑایجنسی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس سے خطاب

منگل 4 اگست 2015 20:42

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) تحریک انصاف باجوڑ نے ایجنسی بھر میں 36کمیٹیاں تشکیل دیدیں ۔ ہر تحصیل میں کمیٹی بنانے کا مہم تیزی سے جاری ہے ۔ پی ٹی آئی کے اندر اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ۔ ان خیالات کااظہار تحریک انصاف باجوڑایجنسی کے سینئر رہنماؤں حاجی سید احمد جان ، ڈاکٹر خلیل الرحمن ، تحصیل خار کے صدر عبدالحق ،تحصیل خار کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد ایوب اور دیگر مقررین نے پارٹی رہنماء حاجی سید احمد جان کے رہائشگاہ پر تحریک انصاف کمیٹیوں کے گرینڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں کمیٹیوں کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تحریک انصاف کو ناکام بنانے کیلئے اندرونی اختلافا ت پیدا کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں لیکن انشاء اﷲ ان تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیاجائیگا ۔

(جاری ہے)

اور کسی کو تحریک انصاف کے اندر اختلافات پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ انھوں نے کہا کہ اختلافات کے خاتمے کیلئے ایمانداری سے کام شروع کردیاہے مگر چند مفادپرست عناصر پارٹی کو نقصان پہنچارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسی بھر میں 36کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں اور ہر تحصیل میں کمیٹی بنانے کیلئے کام جاری ہے ۔ حاجی سید احمد جان نے کہا کہ کمیٹیوں کے قیام کا مقصد تحریک انصاف کو گراس روٹ لیول پر مزید مضبوط کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :