خیبر ایجنسی میں بجلی کی22 گھنٹے ناروا لوڈشیڈنگ جاری، علاقے میں پانی کی شدید قلت کا اندیشہ ، عوام پریشان

منگل 4 اگست 2015 20:42

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل میں بجلی کی22 گھنٹے ناروا لوڈشیڈنگ جاری ہے ، علاقے میں پانی کی شدید قلت کا اندیشہ ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام، تاجر برادری اور طلباء پریشان ہیں، بنارس خان شینواری۔

(جاری ہے)

لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن اور جماعت اسلامی کے رہنماء حاجی بنارس شینواری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو کہا ہے کہ آرسی سی اسلام آباد والوں نے لنڈیکوتل گریڈ سٹیشن کو جو ہدایات بھیج دیں ہیں اس میں 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے فیصلہ کی بات کی گئی ہے جونا قابل برداشت اور نا منظور ہے جس کی پوری قوم مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ علاقے میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے علاقے میں مچھروں کی بھرمار ہیں جس کی وجہ سے ملیریا کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کی پڑھائی متاثر ہوئی ہے اور علاقے میں پانی کی شدیدقلت کا اندیشہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر لنڈیکوتل میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیاگیا توتمام اقوام لنڈیکوتل پاک افغان شاہراہ پر بھر پور حتجاج کر یگیں جس کی ساری ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :