ہنگو میں پولیس شہداء کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد،شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا

منگل 4 اگست 2015 20:42

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) )ہنگو میں 4اگست کو پولیس شہداء کی سلسلے میں پولیس لائن ھنگو میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی DPOھنگو انور سعید کنڈی تھے تقریب میں پولیس شہداء کے ورثاء ،بچوں ،پولیس افسران اور علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شر کت کی،تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی ڈی پی او ھنگو انور سعد کنڈی ،سب انسپکٹر علیم خٹک و دیگر افسران نے پولیس کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور خراج تحسین پیش کیں اور کہا ہکہ کہ خیبر پختون خواہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ مین کا کر دار ادا کیا ہے اور اپنی ملک کی سلا متی و قوم کی بقا کے لئے اپنے جا نوں کے نذرانے پیش کیئے ہیں اسی طرح ھنگو پولیس بھی جام شہادتیں نوژ کر کے ایک تاریخ رقم کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایئندہ بھی کسی بھی قر با نی سے دریغ نہیں کریں گے اور کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ و ہمارے علاقے اور ملک کی طرف سے میلے انکھ سے دیکھیں اس موقع پر مہمان خصوصی نے شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے تقریب کے دوران مہمان خصوصی کو ھنگو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور مارچ پاسٹ کیا اس موقع پر ھنگو معززین کے جانب سے پولیس کے گراں قدر خدمات پر ڈی پی او ھنگو کو تلوار کا تحفہ پیش کیا گیا جبکہ ھنگو پولیس نے پولیس شہداء کے قبروں پر حاضری دی پھول چڑھائے اور سلامی دی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس جوانوں نے ثابت کیا کہ وطن عزیز کی سلامتی اور بقاء کے لئے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

متعلقہ عنوان :