جمرود میں مکان کی چھت گرنے سے2 سگے بھائی جاں بحق، علاقے میں سوگ

منگل 4 اگست 2015 20:38

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء )جمرود کے علاقہ خرکئی آباد میں چھت گرنے سے 2سگے بھائی جاں بحق، علاقے میں سوگ کا عالم ۔خیبرایجنسی تحصیل جمرو د کے علاقہ خرکئی آباد میں رات چار بجے چھت گرنے سے دو جوان سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔زرائع کے مطابق علاقہ خرکئی کی رہائشی ظاہر علی کے گھر میں حالیہ بارشوں سے گھر کا کمرہ گر گیا جس میں دی نیشن پبلک سکول نمبر دو سگے بھائی کلاس نہم و دہم کے طالب علم منیر اور تنویر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیٹکل تحصیلدار جمرود نیک محمد بنگش خیبر ریسکیو ٹیم کیساتھ موقع پر پہنچ گئے اور دونوں جاں بحق طالب علموں کی لاشوں کو نکال کر سول ہسپتال جمرود لے گئے جس کو بعد میں ورثاء کے حوالے کیا گیا۔ دو نوجوان بھائیوں کے اس اندوہناک واقع پر سارا علاقہ عالم سوگ میں رہا۔واضح رہے کہ پچھلے سال اور حالیہ بارشوں سے تحصیل جمرود میں اب تک تین بچے جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں اور کھڑے فصلوں کو بھی بہت نقصان پہنچا ہے جبکہ لوگوں نے اپنے نقصانات کی تفصیلات بھی پولیٹکل انتظامیہ کے دفاتر میں جمع کی ہے لیکن ابھی تک پولیٹکل انتظامیہ نے انکی نہ تو سروے کی ہے اور نہ کوئی امداد دی ہے۔