ڈیرہ اسماعیل خان،بستی درکھانوالی میں2افرادکی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ،3 افرادزخمی

منگل 4 اگست 2015 20:38

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) بستی درکھانوالی میں2افرادکی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے‘کینٹ پولیس نے زخمی کی رپورٹ پرباپ بیٹاکیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدودمیں واقع بستی درکھانوالی میں گلاچرغاوالا اوراسکے بیٹے گلزارنے اپنے گھرکے سامنے خالدولدمہربان‘علی ولدبشیر‘سعیدولدایاز اورغلام قاسم ولدغلام رسول پرفائرنگ کردی۔

فائرنگ سے غلام قاسم‘خالد‘علی اورسعیدزخمی ہوگئے جنکوسول ہسپتال ڈیرہ پہنچایاگیاجہاں علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا۔تھانہ کینٹ میں غلام قاسم نے اس واقعہ کی دعویداری گلاچرغاوالااوراسکے بیٹے گلزارپرقتل واقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کرادی ہے۔

متعلقہ عنوان :