وہاڑی، مون سون کی بارشوں کا پا نی تاحال سبزی منڈی میں کھڑا ہونے سے تاجروں کی مشکلات میں اضافہ

منگل 4 اگست 2015 20:34

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء)مون سون کی بارشوں کا پا نی تاحال سبزی منڈی میں کھڑا ہونے سے تاجروں کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ، جس کی وجہ سے اکثر تاجر سڑک پر کاروبا کرنے پرمجبور ہیں لہٰذا ڈی سی او ہاڑی فی الفور نوٹس لے کر سبزی منڈی کے تاجروں کے مسائل فی الفور حل کیے جا ئیں یہ مطالبہ انجمن تاجران وفروٹ منڈی کے صدرچودھری عباس علی ، چودھری محمد یا سین ، آصف علی ، شبیر احمد ، محمد اکرم ودیگر نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی مبینہ غفلت لا پرواہی کی وجہ سے سبزی منڈی میں دن بدن مسائل بڑھ رہے ہیں سبزی منڈی میں نکا سی آب کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کا پانی تاحال کھڑا ہے جس سے آڑھتی ، پھڑی فروش اور تاجر وں کی مشکلات میں اضافہ ہورہاہے منڈی سے با ہر سڑک پر بیٹھ کر کا روبار کرنے پر مجبور ہیں لہٰذا اعلیٰ حکام توجہ دیں اور مشکلات کا خاتمہ کریں ۔