وہاڑی، میپکو سرکل میں بجلی کی طویل غیر اعلا نیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

منگل 4 اگست 2015 20:33

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) میپکو سرکل میں بجلی کی طویل غیر اعلا نیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے تاجر ، کسان ، کا شتکار ، ملز ما لکان ، پٹرول پمپ مالکان ودیگر پریشان ہو گئے ہیں بجلی کے کا روبار سے وابستہ افراد کے گھروں میں نو بت فاقوں تک پہنچ گئی اور چولہے ٹھنڈے پڑگئے جس پر عوامی وسماجی حلقوں نثاراحمد ، غلام محی الدین ، عظمت علی ، محمد آصف ، حافظ شہزاد ، غضنفر علی ، نعما ن علی ، عبدالرشید ، محمداکرام ، ساجد علی ، محمد بشیر ، با بر علی ، شرافت علی ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ہرطبقہ پریشان ہے اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور اسی وجہ سے جرائم بھی بڑھ رہے ہیں لوڈشیڈنگ کے علاوہ بجلی کی بار بار ٹرپنگ اور وولٹیج میں کمی پر گھروں میں الیکٹرونکس کی اشیاء جل رہی ہیں اور بجلی کے نرخ میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے لہٰذا حکو مت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کا خاتمہ کیا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :