ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کے لیے لیکچر اور ٹریننگ دے رہے ہیں ، غلام جعفر

نوے فیصد روڈ حادثات انسان کی اپنی غلطی کی وجہ سے ، دس فیصد روڈ گا ڑیوں میں فنی خرابی کی وجہ سے ہو تے ہیں، ایس ایس پی ملتان

منگل 4 اگست 2015 20:33

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) نیشنل ہا ئی وے اینڈ موٹر پو لیس ملتان ریجن کے ایس ایس پی غلام جعفر نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت پر ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کے لیے لیکچر اور ٹریننگ دے رہے ہیں تاکہ روڈ حادثات میں کمی واقع ہو ، نوے فیصد روڈ حادثات انسان کی اپنی غلطی کی وجہ سے پیش آتے ہیں جبکہ دس فیصد روڈ حادثات گا ڑیوں میں فنی خرابی کی وجہ سے ہو تے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹریننگ مکمل کرنے والوں میں ڈی سی او نا صر جما ل ہو تیانہ ، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ اسناد تقسیم کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر ڈی سی او نا صر جمال ہو تیا نہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روڈ حادثات میں کمی لا نے میں موٹر ویز پو لیس کا اہم رول ہے اگر روڈ حادثات میں نما یا ں کمی کرنی ہے تو نظریات اور رویوں میں تبدیلی لا نا ہوگی ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وہاڑی پو لیس ، ضلعی انتظامیہ اور موٹر ویز پو لیس کے ساتھ مل کر حادثات سے بچا ؤ کے لیے اقدامات کررہی ہے روڈ پر سفر کرنے والے اگر اپنے آپ کو بچا ئیں اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کریں اور سپیڈ سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ اب وہاڑی کے ہر ڈرائیورز کا خصوصی چیک اپ ہو گا 60سال سے زائد عمر کے افراد ڈرائیونگ نہیں کرسکیں گے اگرکوئی 60سال سے زائد کا فرد ڈرائیونگ کرنا چا ہے تو پہلے اپنا میڈ یکل فٹنس سرٹیفکیٹ پیش کرے گا آخر پر ٹریننگ حاصل کرنے والے افراد میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے تقریب میں سب انسپکٹر زاہد اویس گجر ، انسپکٹر محمدحسن ، ڈی ایس پی موٹر وے رانا نذیر ، رانا ممتا ز احمد ، مہر مشتاق ، سید رفا قت صدیق شاہ ایڈووکیٹ ودیگر معز زین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :