آئی جی پنجاب کے حکم پر صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے ،تمام شہروں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ تیز کرنے کافیصلہ

دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے معاونین کے خلاف کریک ڈاؤن کی حکمت عملی پر سختی سے عملدرآمدکابھی فیصلہ کرلیا گیا دہشت گردوں کا ٹارگٹ ہونے کے باعث دوران ڈیوٹی تمام افسر اور اہلکار طے کیے گئے حفاظتی طریقہ کار پر سختی سے عملد رآمد کرینگے حکومت پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کرنیوالے چینی ماہرین کی سکیورٹی کو 100فیصد فول پروف بنانے کی حکمت عملی پرسختی سے عملدر آمد کا فیصلہ کیا گیا‘ مشتاق سکھیرا کی زیر صدارت آرپی او کانفرنس میں فیصلے

منگل 4 اگست 2015 20:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) انسپکٹر جنر ل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیراکے حکم پر صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے اور تمام شہروں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ تیز کرنے کافیصلہ کیا گیا اور اس کے علاوہ بغیر نمبر پلیٹ ، کالے شیشے اور مشتبہ گاڑیوں کی سنیپ چیکنگ کرنے اور دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے معاونین کے خلاف کریک ڈاؤن کی حکمت عملی پر سختی سے عملدرآمدکابھی فیصلہ کیا گیا ہے اوردہشت گردوں کا ٹارگٹ ہونے کے باعث دوران ڈیوٹی تمام افسر اور اہلکار طے کیے گئے حفاظتی طریقہ کار پر سختی سے عملد رآمد کریں گے ۔

یہ تمام فیصلے منگل کے روز سنٹرل پولیس آفس لاہور میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتا ق احمد سکھیراکی سربراہی میں ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہونے والی آرپی اوکانفرنس کے دوران کیے گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ لاہور سے شریک ہونے والے افسران میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، نسیم الزمان، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز،ایڈیشنل آئی جی لیگل پنجاب، علی ذوالنورین، سی سی پی او لاہور، کیپٹن (ر) امین وینس، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پنجاب، فاروق مظہر، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، عامر ذوالفقار،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹI-، اظہر حمید کھوکھر، ڈی آئی جی اسٹیبشمنٹ II-، نواز وڑائچ ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ، ڈاکٹر حیدر اشرف،اے آئی جی ڈسپلن، ڈاکٹر انعام وحید، اے آئی جی لیگل، کامران عادل اور دیگر سینیئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

کانفرنس میں سنگین مجرموں اور دہشت گردوں کے معاونین کی نشاندہی کرنے اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ پٹرولنگ بڑھانے اور خاص طور پر اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے لئے طے کیے گئے ایس او پی پر سختی سے عملدر آمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اس کے علاوہ افسروں کو پابند کیا گیا کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر اپنے اضلاع میں موجود بنکوں کی سیکیورٹی کو ذاتی طور پر مانیٹر کریں گے اور کسی بھی کوتاہی کی صورت میں بنک انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ بنکوں کے سیکیورٹی گارڈز کو پولیس کی طر ف سے 3سے 6ماہ کی فائر ٹریننگ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری اور ان کے لئے ہیڈ منی مقرر کرنے کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تمام فیلڈ افسران کو پابند کیا گیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات کار کے دوران پٹرولنگ ٹیموں کی براہِ راست خود مانیٹرنگ کریں گے۔اس کے علاوہ تمام فیلڈ افسران اپنے اضلاع میں ایک ماہ کے دوران تھانوں کے دو رسمی اور غیر رسمی معائنے کرنے کے پابند ہونگے ۔

کانفرنس میں فورس کی ترقیوں کے عمل کو دو ماہ کے اندر مکمل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ تمام فیلڈ افسران عوامی مسائل کے بروقت حل کے لئے اپنے دفاتر عوام کے لئے کھلے رکھیں جبکہ فورس کے مسائل حل کرنے کے لئے ماہانہ بنیادوں پر دربار کے انعقاد کے فیصلے پر سختی سے عملدر آمد کیا جائے گا۔کانفرنس میں حکومت پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی ماہرین کی سکیورٹی کو 100فیصد فول پروف بنانے کی حکمت عملی پرسختی سے عملدر آمد کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :