وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ٗ امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں سے بلوچستان کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا ، محمد نواز شریف

منگل 4 اگست 2015 20:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں سے بلوچستان کو بہت زیادہ فائدہ ہوگاوزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجو بھی ملاقات میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دور ان وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں سے بلوچستان کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو ترقیاتی منصوبہ جات اور صوبہ میں سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے جاری منصوبہ جات کو تیزی سے فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں اور گوادر کو بلوچستان کے بڑے شہروں سے منسلک کیا جائے گا تاکہ ملک اس کی بھرپور صلاحیتوں سے استفادہ کر سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت پاکستان کو ترمذ کے ذریعے وسطی ایشیاء کے ساتھ منسلک کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور بلوچستان پورے علاقے کی اقتصادی سرگرمی کا محور بن جائے گا۔