ہندوستانی بچی گیتا سے ملاقات کیلئے بھارتی ہائی کمیشن کا وفد ایدھی ہوم کراچی پہنچ گیا

muhammad ali محمد علی منگل 4 اگست 2015 19:52

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اگست 2015 ء) ہندوستانی بچی گیتا سے ملاقات کیلئے بھارتی ہائی کمیشن کا وفد ایدھی ہوم کراچی پہنچ گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کا وفد ہندوستانی بچی گیتا سے ملاقات کیلئے ایدھی ہوم کراچی پہنچ گیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان میں بھارت ہائی کمیشنر کی جانب سے گیتا سے ملاقات کی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی کمیشنر کا کہنا تھا کہ ہندوستانی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ گیتا کے خاندان کو جلد سے جلد ڈھونڈ لیا جائے۔

بھارتی ہائی کمیشنر کی جانب سے گیتا کی دیکھ بھال کرنے پر ایدھی فاوَنڈیشن کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔ یاد رہے کہ ہندوستانی بچی گیتا 13 سال قبل غلطی سے ٹرین میں بیٹھ کر پاکستان آ گئی تھی جس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ایدھی فاوَنڈیشن کی جانب سے لے لی گئی تھی۔