معیاری تعلیم کوعام کئے بغیر معاشرتی برائیوں کاخاتمہ ممکن نہیں‘علامہ محمدراغب حسین نعیمی

امن وامان کی بحالی کے لئے تعلیم اور معاشی شعبوں میں بہتری لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

منگل 4 اگست 2015 19:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) معروف مذہبی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سالانہ امتحانات میں جامعہ نعیمیہ اورڈاکٹرسرفراز نعیمیؒ انسٹیٹیوٹ کے طلبہ کاشانداررزلٹ قابل تحسین ہے۔تمام درجات میں98 فیصد کامیابی کا تناسب اساتذہ اورطلبہ کی محنت کاثمرہے۔

حوصلہ افزاء نتائج پر اساتذہ اورطلبہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سالانہ امتحانات اور لاہوربورڈمیں میٹرک کے امتحانات میں نمایاں نمبرحاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہاکہ معیاری تعلیم کوعام کئے بغیر معاشرتی برائیوں کاخاتمہ ا ورنسل نواصلاح ممکن نہیں ہے۔ اساتذہ قوم کے معمار اورطلبہ پاکستان کاروشن مستقبل ہیں،قوموں کا عروج وبلندی معیاری تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے۔وطن عزیز سے دہشتگردی کے خاتمے اورامن وامان کی بحالی کے لئے تعلیم اور معاشی شعبوں میں بہتری لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :