خیبرپختونخواہ حکومت کا سیلاب کے دوران زخمی ہو جانے والے افراد کو فی کس ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 4 اگست 2015 19:41

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اگست 2015 ء) خیبرپختونخواہ حکومت نے سیلاب کے دوران زخمی ہو جانے والے افراد کو فی کس ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سیلاب کے دوران زخمی ہو جانے والے افراد کو فی کس ایک لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :