کرپشن اختیار ات کے ناجائز استعمال میں گرفتار ضیاء اﷲ آفریدی کی جسمانی ریمانڈ میں مزید 3دن کی توسیع کردی
منگل 4 اگست 2015 19:40
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) احتساب کمیشن کی خصوصی عدالت نے کرپشن اختیار ات کے ناجائز استعمال اوربد عنوانیوں کے الزام میں گرفتار سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اﷲ آفریدی کی جسمانی ریمانڈ میں مزید 3دن کی توسیع کرتے ہوئے احتساب کمیشن کے حوالے کر دیا خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کی خصوصی عدالت نے مالی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتارپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اﷲ آفریدی کی جسمانی ریمانڈ میں مزید 3دن کی توسیع کرتے ہوئے احتساب کمیشن کے تحویل میں دے دیاسابق صوبائی وزیر کو گزشتہ13روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد منگل کے روز احتساب عدالت کے جج حیات علی شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیاضیاء اﷲ آفریدی پر3ماہ میں منرل پالیسی نہ بنا کر رولز 11 کی خلاف ورزی، محکمہ خزانہ کو بائی پاس کرنے اور غیر قانونی تقرریاں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے جس سے قومی خزانہ کو 150بلین روپے کا نقصان پہنچا ہے نیب کے پراسیکیوٹر قاضی بابر ارشاد نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے خلاف کافی ثبوت اکھٹے کیئے جا چکے ہیں جبکہ مزید انکوائری چل رہی ہے لہٰذا ملزم سے مزید تفتیش کیلئے اس کو مزید ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے حوالہ کیا جائے جس کو منظور کرتے ہوئے احتساب جج حیات علی شاہ نے ملزم کو مزید 3دن کی جسمانی ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے تحویل میں دے دیا واضح رہے کہ ملزم کے وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے ان کی گرفتاری اوراحتساب کمیشن کے قیام کو غیر قانونی قرار دیکر پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.