اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر میں ہوں گے

muhammad ali محمد علی منگل 4 اگست 2015 19:38

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اگست 2015 ء) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول کل سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئے سرے سےحلقہ بندیاں کرے گا۔