خیبرپختونخواہ اسمبلی میں الطاف حسین کیخلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 4 اگست 2015 19:19

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اگست 2015 ء) خیبرپختونخواہ اسمبلی میں الطاف حسین کیخلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قرار داد صوبائی حکومت کے رکن شوکت یوسفزئی نے پیش کی۔ قرار داد میں پاک فوج اور ریاست پاکستان کیخلاف الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ قرار داد میں الطاف حسین پر غداری کا مقدمہ چلانے اور انہیں انٹرپول کے ذریعے ملک واپس لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔