میاں چنوں ، لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش ، ملزمان کیخلاف کاروائی نہ ہونے پر ورثاء کا پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 4 اگست 2015 18:59

میاں چنوں( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) میاں چنوں میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزمان کیخلاف کاروائی نہ کرنے پر لڑکی کے ورثاء کا تھانہ سٹی پولیس کیخلاف ٹی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ٹی چوک میں احتجاج کرتے ہوئے درجنوں مردوں خواتین نے بتایا کہ نواحی گاؤں 126پندرہ ایل کے رہائشی ملزمان ارسلان اور تبسم احمدولد فقیر جاوید نے ہماری جواں سالہ لڑکی کوکھیتوں میں کام کے دوان زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش ،،جب ہم لوگ شور واویلا سن کر موقع پر پہنچے تو ملزمان نے لڑکی کے والد اور والدہ کو پسٹل کے بٹ مار کر شدید زخمی کردیا،جبکہ تھانہ سٹی میں ملزمان کیخلاف کاروائی کیلئے درخواست دی ،لیکن ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس ملزمان کے کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہی جس کی وجہ سے ہم لوگ مجبوراً احتجاج کر رہے ہیں، متاثرین نے ڈی پی او خانیوال اور آر پی ملتان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :