چیئر مین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا آغا افضا ل حسین کی وفات پر تعزیت کا اظہار

منگل 4 اگست 2015 18:56

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی و ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مولانا عبدلغفور حیدری نے سینیٹ سیکریٹریٹ کے سابقہ ایڈیشنل سیکریٹری آغا افضال حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سینیٹ سیکریٹریٹ کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔چیئر مین سینیٹ ، ڈپٹی چیئر مین سینیٹ ، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق ، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بیریسٹر اعتزاز احسن نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کی کہ اﷲ تبارک و تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو یہ صدمہ صبر حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :