Live Updates

عمران خان اقتدار میں آکر ملک کو کر پشن ‘مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دلا ئیں گے ‘حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ، بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف پورے صوبے میں کلین سویپ کر یگی، عوام کا فیصلہ (ن) لیگ کی نااہل حکو مت کے خلاف عوامی ریفر نڈم ثابت ہو گا

ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کی وفدسے گفتگو

منگل 4 اگست 2015 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ(ن) لیگ قوم کیلئے عذاب کی شکل اختیار کر چکی ہے ،پنجاب حکومت ٹوپی ڈراموں کی سیاست کر رہی ہے ‘عمران خان ہی اقتدار میں آکر ملک کو کر پشن ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت تمام مسائل سے نجات دلا ئیں گے ‘حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں انکو ہر صورت گھروں کو جانا ہو گا اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف پورے صوبے میں کلین سویپ کر یگی اور عوام کا فیصلہ (ن) لیگ کی نااہل او ر ناکام حکو مت کے خلاف عوامی ریفر نڈم ثابت ہو گا ۔

وہ منگل کو اپنے دفتر میں اراکین اسمبلی کے ایک وفدسے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر تحر یک انصاف پنجاب کے ڈپٹی آرگنائزر محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ(ن) لیگ اصل میں ناکام لیگ بن چکی ہے جو صرف نااہل نہیں بلکہ نااہلیوں اروناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور قوم ان بے حس اور نااہل حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے اور ان سے کل نہیں آج اور ابھی نجات حاصل کر نا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے اورعوام حکمرانوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں عوام (ن) لیگ کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات