Live Updates

تحریک انصاف میں پارٹی انتخابات کروانے جارہے ہیں: عمران خان

muhammad ali محمد علی منگل 4 اگست 2015 18:55

تحریک انصاف میں پارٹی انتخابات کروانے جارہے ہیں: عمران خان

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اگست 2015 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں پارٹی انتخابات کروانے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف میں پارٹی انتخابات کروانے جارہے ہیں۔پارٹی الیکشن تسلیم اسلم نورانی کی زیر صدارت کروائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پارٹی الیکشن سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے بعد کروائے جائیں گے۔ اس حوالے سے ابھی تحریک انصاف پہلے ممبر شپ کمپین شروع کرنے جارہی ہے۔ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی رکنیت کے حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں کسی کی خیرات کی ضرورت نہیں ہے، وہ اپنے ارکان پارلیمنٹ سے درخواست کریں گے کہ وہ پارلیمنٹ سے باہر آجائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات