بنی گالہ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، 2 افراد شدید زخمی

زخمی پولی کلینک ہسپتال منتقل ، پولیس کی موقع پر پہنچ کر تحقیقات

منگل 4 اگست 2015 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے علاقے بنی گالہ میں ایک ریسٹورنٹ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور10سالہ بچے سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے بنی گالہ میں واقع ریسٹورنٹ پر دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا جس پر دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں راجہ عامر حسین نامی شخص جاں بحق جبکہ 10 سالہ بچے سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے، عینی شاہدین نے بتایا کہ کچھ لوگ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اورریسٹورنٹ میں آتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں راجہ عامر خان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

راجہ عامر کی نعش کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دس سالہ بچے سمیت دو افراد جو فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے انہیں بھی پولی کلینک میں ہی طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائز لیا اور وہاں موجود افراد سے پوچھ گچھ کی

متعلقہ عنوان :