پنجاب کے بعد سندھ انتظامیہ نے وزیراعظم کو ’’ماموں‘‘ بنا دیا

نوازشریف کی جانب سے مبینہ متاثرین میں تقسیم کردہ امدادی سامان انتظامیہ نے سمیٹ لیا، اہلکارجعلی امدادی کیمپ لے کر رفوچکر

منگل 4 اگست 2015 18:50

پنجاب کے بعد سندھ انتظامیہ نے وزیراعظم کو ’’ماموں‘‘ بنا دیا

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) پنجاب انتظامیہ کے بعد سندھ انتظامیہ نے بھی وزیراعظم کو ’’ماموں‘‘ بنا دیا۔منگل کو وزیر اعظم نواز شریف نے گھوٹکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

جس میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نواز شریف نے تمام علاقوں کا فضائی جائزہ لینے کے بعد انتظامیہ کو امدادی سر گرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور سیلاب متاثرین میں کھانے پینے کی اشیاء ، ادویات اور رہائش کیلئے ٹینٹ سمیت دیگر اشیاء تقسیم کیں لیکن جونہی وزیراعظم نواز شریف اپنا دورہ مکمل کر کے واپسی کیلئے روانہ ہوئے تو انتظامیہ نے تمام سامان کھانے پینے کی اشیاء اور ٹینٹ وغیرہ سب سمیٹ لئے۔

انتظامیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جتنے امدادی کیمپ لگائے تھے سب سمیٹ کر رفو چکر ہو گئے۔ واضح رہے کہ یہی واقعہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے بعد پیش آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :