Live Updates

ملک میں نیا سیاسی بحران پیداکرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،پی ٹی آئی کو ’’ڈی سیٹ‘‘کرنے کامعاملہ آئین وقانون کے تناظر میں حل کیاجائے،ملک نئی محاذآرائی کامتحمل نہیں ہوسکتا

سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اﷲ خان کی وفود سے بات چیت

منگل 4 اگست 2015 18:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اﷲ خان نے کہا ہے کہ ملک میں ایک نیا سیاسی بحران پیداکرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔پی ٹی آئی کو ’’ڈی سیٹ‘‘کرنے کامعاملہ آئین وقانون کے تناظر میں حل کیاجائے۔ملک نئی محاذآرائی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ہمیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کوتسلیم کرتے ہوئے ملک وقوم کے وسیع ترمفاد میں فیصلے کرنے ہوں گے۔ملک وقوم مزیدکسی بھی قسم کے عدم استحکام اور سیاسی شوبازی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ترقی وخوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ تمام تراختلافات بھلاکر یکجہتی کے ساتھ کام کیاجائے۔ وہ المرکز اسلامی پشاور میں صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

سینئر صوبائی وزیر نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی نظام عوامی مسائل کے حل کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کر کے عوام کا بااختیار بنانے کے لیے خیبرپختونخوا میں بالکل نیا نظام متعار ف کرایا گیا ہے۔موجودہ صوبائی حکومت خلوص نیت سے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیاہے ۔ ملک میں جمہوریت کا استحکام اور اس کی بنیادیں اختیارات اور فنڈز کو عوام کے نمائندوں میں تقسیم کرنے ہی سے مضبوط ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی ترقیاتی بجٹ کا 30 فی صد حصہ بلدیاتی اداروں کے ذریعے خرچ ہوگااور ویلج کونسلز اپنے علاقوں میں 19 محکموں کی مانیٹر ینگ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور تحصیل اور ضلعی ناظم کا انتخاب خفیہ رائے دہی کے بجائے شوآف ہینڈپر ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :