اینٹی کرپشن چارسدہ نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے ڈرائیور کوکرپشن کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار کرلیا

منگل 4 اگست 2015 18:45

اینٹی کرپشن چارسدہ نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے ڈرائیور کوکرپشن کے الزام ..

چارسدہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) انٹی کرپشن چارسدہ نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے ڈرائیور کو ساتھی سمیت کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف 419/420/409/5(2)pc actمقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹی کرپشن سل چارسدہ کے انچارج رحمت ولی خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ساول ڈھیر مردان کی رہائشی لعل محمد ولد حاجی گل شاہ نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن خیبر پختون خواہ ضیاء اﷲ طورو کو درخواست دی تھی کہ وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے ڈرائیور آصف ولد خان محمد سکنہ اتمانزئی اور اختر علی ولد طاؤس خان آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں جنہوں نے ان سے چار لاکھ روپے رشوت وصول کرکے ان کے بیٹے کو ایکسائز میں اے ایس آئی بھرتی کرنے کا وعدہ کیا مگر کافی عرصہ گزرنے کے باوجود ملزمان پیسے واپس کر رہے ہیں اورنہ ان کے بیٹے کو بھرتی کر رہے ہیں۔

انٹی کرپشن سل چارسدہ کے انچارج رحمت ولی کے مطابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن خیبر پختون خواہ کی ہدایت کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 419/420/409/5(2)pc actمقدمات درج کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :