لکی سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ ضلع لکی مروت میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف

منگل 4 اگست 2015 18:44

لکی مروت ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) لکی سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر ضلع لکی مروت میں سیلاب اور بارش تباکاریوں کے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے فیکٹری انتظامیہ نے ضلع میں بھاری مشینری پہنچادی گئی ہے جنہوں نے گزشتہ تین دنوں سے امدادی و بحالی سرگرمیوں کا کام شروع کر دیا گیا ہے فیکٹری آفسران ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر ضلع میں سڑکوں و رابطہ پلوں کی بحالی اور ضلع میں منہدیم کمروں ، چاردیواروں کا ملبہ اٹھانے اور سیلابی ریلیوں سے آبادی کو محفوظ بنانے کیلئے بڑے بڑے حفاظتی پشتوں بنانے کاکام تیزی سے جاری ہے ڈپٹی منیجر لکی سیمنٹ محمد انور طارق نے کہا ہے کہ فیکٹر ی انتظامیہ چیف ایگزیکٹیو محمد علی ٹبہ کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف دینے ، سڑکوں کی بحالی اور ان کی دوبارہ آبادی کاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور خراب سڑکوں و پلوں کی مرمت و مکمل بحالی کے ہونے تک انتظامیہ اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے انہوں نے کہا ہے کہ فیکٹری انتظامیہ ڈی آئی خان اور لکی مروت متاثرین سیلاب زدگان کے ساتھ مکمل کھڑے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :