قصور میں مظاہرین اور پولیس کے مابین شدید جھڑپ ، متعدد زخمی

muhammad ali محمد علی منگل 4 اگست 2015 18:41

قصور میں مظاہرین اور پولیس کے مابین شدید جھڑپ ، متعدد زخمی
قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اگست 2015 ء) سیالکوٹ میں مظاہرین اور پولیس کے مابین شدید جھڑپ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں بچوں کی مبینہ زیادتی کے مجرم کو رہا کیے جانے کیخلاف ہونے والے احتجاج نے انتہائی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگئی۔

(جاری ہے)

احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے مابین شدید جھڑپ کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث متعدد افراد اور پولیس کے 2 ڈی ایس پیز سمیت 15 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو ریسکیو 1122 کی مدد سے طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :