تحصیل میونسپل کارپوریشن مردان میں گھپلوں کے الزام میں گرفتار2 سابق ٹی ایم اوز اور ٹھیکہ دار سمیت 3 ملزمان کیخلاف پشاورکی احتساب عدالت میں چار کروڑ روپے کا ریفرنس دائر

منگل 4 اگست 2015 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء )تحصیل میونسپل کارپوریشن مردان میں کروڑوں کے گھپلوں میں گرفتار دو سابق ٹی ایم اوز اور ٹھیکہ دار سمیت تین ملزمان کیخلاف پشاورکی احتساب عدالت میں چار کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کر دیا گیا نیب کی جانب سے گرفتار ملزمان محمد عاقل میو نسپل ٓافیسر ٹی ایم اے مردان، سردار آفریدی ٹی ایم اے مردان، ٹھیکدار عبد الواحد اور خان اکبر کے خلاف نیب نے پراپر تی ٹیکس میں ملی بھگت سے چار کروڑ روپے عبن کے الزامات عائد کیے تھے جس سے سر کاری خزانے کو کافی بھاری نقصان پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

نیب نے گذشتہ رو احتساب عدالت میں ز یر سماعت چار کروڑ کے عبن کیس تمام عائد الزامات کے تمام ثبوت اور شواہد ریفرنس کی شکل میں پیش کردیے ۔ جس کے بعد فاضل عدالت نے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو اگلی پیشی پر عدالت میں طلب کر لیے ہیں ۔ عدلت نے سماعت اس مہینے کی دس تاریخ تک ملتوی کردی ہے ۔