صوبائی احتساب کمیشن موجودہ اورسابقہ حکومتوں کے دوران کرپشن و بد عنوانی میں ملوث ہرشخص کے خلاف بلاامتیازکاروائی کرے گا ، کسی قسم کی پلی بارگینگ نہیں کی جائیگی، سابق وزیر معدنیات ضیاء اﷲ آفریدی کے خلاف کرپشن کا نیا ریفرنس بھی تیار ہے

ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن خیبر پختونخوا لیفٹنٹ جنرل( ر) حامد خان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 4 اگست 2015 18:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن خیبر پختونخوا لیفٹنٹ جنرل( ر) حامد خان نے کہا ہے کہ احتساب کمیشن خیبر پختونخوا موجودہ اورسابقہ حکومتوں کے دوران جس نے بھی کرپشن و بد عنوانی کی ہو ایسے افراد کے خلاف بلاامتیاز بغیرکسی دباؤ کے کاروائی کرے گا اور کسی قسم کی پلی بارگینگ نہیں کی جائے گی سابق وزیر معدنیات ضیاء اﷲ آفریدی کے خلاف کرپشن کا نیا ریفرنس بھی تیار ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن خیبر پختونخوا لیفٹنٹ جنرل( ر) حامد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ معاشرے سے کرپشن کے خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ہر برائی کی جڑ ہے اور اس برائی کو ختم کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ احتساب کمیشن کے قیام کا بنیادی مقصد ہر کرپٹ فردکے خلاف بلاامتیازکاروائی ہے اور اس کاروائی کے نتیجے میں کرپشن ختم ہوسکتی ہے انہوں نے کہاکہ احتساب کمیشن موجودہ اورسابق دورحکومتوں میں جس کسی نے بھی کرپشن کی ہو ان کے خلاف کاروائی کریگا اوراحتساب کمیشن کسی قسم کی پلی بارگینگ نہیں کرے گا انہوں کہاکہکرپشن میں گرفتار سابق صوبائی وزیر ضیاء اﷲ آفریدی کے خلاف کرپشن کا نیا ریفرنس بھی تیار کیا جا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :