مودی مسلمانوں کے قتل میں ملوث رہاخویمبلے سنٹر میں خطاب کی اجازت نہ دینے کیلئے برطانیہ کو خط لکھیں گے،بیرسٹر سلطان، لارڈ نذیر

15اگست کو لندن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کر کے کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا جائیگا،گفتگو

منگل 4 اگست 2015 18:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ مودی کے دورہء برطانیہ کے دوران ویمبلے سینٹر کوخط لکھیں گے کہ مودی چونکہ گجرات میں مسلمانوں کے ریاستی قتل میں ملوث رہا ہے لہذا انہیں ویمبلے سینٹرمیں خطاب نہ کرنے دیا جائے۔

اسی طرح 15 اگست کو بھی لندن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیری زبردست احتجاجی مظاہرہ کرکے دنیا کی توجہ مبذول کرائی جانے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ہماری ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ پاکستان مضبوط ہو لیکن الطاف حسین کے بیانات اور ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے اب ہماری یہ زیادہ خواہش ہے کہ پاکستان میں بہتری لائی جائے اور اس سلسلے میں ہم سے بھی جو کردار ادا ہو سکا ہم اپنا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار دونوں رہنماؤں نے آج یہاں اسلام آباد میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی رہائشگاہ پر ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کشمیر پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر ظفر انور، انچار رکنیت سازی مہم سردار امتیاز خان، شیخ مقصود اور دیگر بھی موجود تھے۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ میں پاکستان کو اپنا ایمان سمجھتا ہوں۔

اگراسکے خلاف کوئی بات ہوتی ہے تو مجھے دکھ ہوتا ہے ۔ جو کچھ الطاف حسین پاکستان کے خلاف واہ ویلہ کر رہے ہیں۔ میں نے پہلے بھی برطانوی پولیس اورا سکاٹ لینڈ یارڈ سے مطالبہ کیا تھا بلکہ کچھ ثبوت بھی مہیا کیے تھے۔اب پھر الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف نفرتوں اور کدورتیں پھیلانے والے بیان دئیے ہیں میں اسلسلے میں برطانوی حکومت سے بات کرونگا۔

کیونکہ الطاف حسین اس وقت کسی اور کے اشارے پر یہ سب کچھ کررہے ہیں۔ میں پہلے بھی عمران خان اور ذوالفقار مرزا کے ساتھ ملکر برطانوی حکومت کو الطاف حسین کے خلاف ثبو دے چکا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاکستانی فوج کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے نہ صرف پاکستان کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کیا اور تمام رپورٹس کے مطابق کراچی میں امن قائم کررہے ہیں بلکہ بھتہ خوروں کو بھی لگام دی ہے۔

بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ہم بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھاتے رہیں گے اور آئندہ آنے والے دنوں میں مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے او ر ر 5 1اگست کو مودی کے دورے کو ناکام اور کینسل کرنے کے لئے بھی کام کریں گے ۔ ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ پاکستان کے استحکام کے لئے کام کریں تاکہ پاکستان میں صورتحال میں مزید بہتری آسکے۔اس موقع پر لارڈ نذیر احمد نے مزید کہا کہ میرا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں تاہم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری میرے ممبر اسمبلی ہیں اسلئے میں انکے پاس ہر دفعہ آتا ہوں کیونکہ وہ نہ صرف میرے ممبر اسمبلی ہیں بلکہ میں انکا ووٹر سپورٹر بھی ہوں بلکہ یہ برطانیہ میں بھی مقبول لیڈر ہیں۔