کراچی کے امن اور عوام کیخلاف سوچی سمجھی سازش کی جارہی ہے : سندھ رینجرز

muhammad ali محمد علی منگل 4 اگست 2015 18:35

کراچی کے امن اور عوام کیخلاف سوچی سمجھی سازش کی جارہی ہے : سندھ رینجرز

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3اگست 2015 ء) سندھ رینجرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی کے امن اور عوام کیخلاف سوچی سمجھی سازش کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر کراچی آپریشن سے گھبرا کر سازشیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شر پسند عناصر پارٹیوں کی آڑ میں سازشیں کر رہے ہیں اور عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کراچی کے امن اور عوام کیخلاف ایک سوچی سمجھی سازش کی جارہی ہےتاہم عوام نے رینجرز کے ساتھ مل کر سازشوں کو پہلے بھی ناکام بنا دیا تھا اور آئندہ بھی رینجرز اس قسم کے سازشوں کو ناکام کرے گی۔ عوام شر پسندی پھیلانے والوں کیخلاف 1101 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :