کراچی، عوام کی سہولت کے لئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیرہے،ہراساں نہ کیا جائے ،لیاقت کاظمی

منگل 4 اگست 2015 18:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدرلیاقت کاظمی نے کہا کہ عوام کوتجاوزات کے نام پر ہراساں نہ کیا جائے ۔وہ گلبرک میں اویس کے گھر پر کارکنوں سے گفتگوکررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیرہے مگرجن لوگوں کوسٹی گورنمنٹ نے گجرنالے کے پاس بطحاٹاؤن،عرفات ٹاؤن ،محمدحسین گوٹھ ،کوثرنیازی کے رہائشیوں کولیز دی ہے ،انہیں متبادل جگہ اورمناسب رقم فراہم کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات نہ کئے جائیں کہ امن وامان کی صورحال خراب ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے پہلے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اورگجرنالے سے تاحال کچرانہیں اٹھایاگیا ۔حکومت نے ان علاقوں میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں کیا تولوگ پوراسال نالے میں کچراپھینکتے رہے ،جس کی وجہ سے 70 فیصدنالے کچرے سے بھرچکے ہیں ۔ایک سال بعد حکومت کوہوش آیا توپولیس کے لاؤ لشکر کے ساتھ عوام پردھاوابول دیا گیا ۔ایسے اقدامات سے رشوت کوپنپنے کا موقع ملے مگرعوامی مسائل حل نہیں ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :