آل پا کستان ٹرک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسوسی اور انجمن تاجران راوی روڈکامشتر کہ اجلاس

ودہولڈنگ ٹیکس اور 16فیصدپنجاب سروسز ٹیکس کے خلاف آج مکمل شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کر نے کا اعلان

منگل 4 اگست 2015 18:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء)آل پا کستان ٹرک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسوسی اور انجمن تاجران راوی روڈکامشتر کہ اجلاس ہوا جس میں لالہ یاسر نصیر ،حاجی عبدالمتین شیخ ،علی اکبرخان ،تنویرالدین ملک ،ملک ندیم ، محمد خان تاجر رہنما چوہدری شاہد تسنیم، شیخ بابر ،حاجی افضل سمیت گڈز ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شر کت کی اجلاس میں رہنماؤں نے ودہولڈنگ ٹیکس اور 16فیصدپنجاب سروسز ٹیکس کے خلاف آج ( بدھ )5اگست کو مکمل شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کر نے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

گڈزٹرانسپورٹرز رہنما لالہ یاسر نصیر اور جنرل سیکرٹری عبدالمتین شیخ کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز پر ہردور حکومت کے حکمرانوں نے ظلم کیا ہے اور ودہولڈنگ ٹیکس سمیت پنجاب حکومت کی جانب سے عائد 16فیصد سروسز ٹیکس کسی صورت قابل قبول نہیں ہے جسکے خلاف شدید احتجاجی مظاہر ہ کر ئینگے اور اگر حکومت نے مسائل کو حل نہ کیا تو احتجاجی تحریک کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے اسلام آباد وزیراعظم ہاوس کے باہر احتجاجی طور پر مارچ کر ئینگے اور اپنے ٹرکوں کو نظر آتش کر دینگے کیو نکہ اس مشکل دور میں حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر نے کی بجائے لوٹ مار کر رہی ہے گڈز ٹرانسپورٹرز رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج 5اگست کو دوپہر 1بجے گڈز ٹرانسپورٹرز راوی روڈ سبزی منڈی ٹرک سٹینڈ سے لیکر لاہور پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالینگے ریلی پُر امن ہوگی اگر حکومت نے طاقت کا استعمال کیا تو سخت درعمل دینگے گڈز ٹرانسپورٹرز نے انجمن تاجران پاکستان کے صدر خالد پرویز کی ہڑتال کی کال کی حمایت کا اعلان بھی کر تے ہوئے کہا کہ 5اگست کو پاکستان بھر میں پہیہ جام ہو گا اور لاہور میں راوی روڈ ٹرک اسٹینڈ ،سبزہ زار ٹرک ا سٹینڈ سر کلر روڈ ،سرائے سلطان ،شیرانوالہ اکبری منڈی ،شاہ عالمی سرائے سلطان سمیت بند روڈ پر بھی تمام گڈز ٹرانسپورٹ کے ٹرک اڈئے بند ہونگے اور مکمل پہیہ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کر تے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائینگے ۔