لاڑکانہ خیر پور پل کی توسیع کی ضرورت پڑنے پر اسٹیڈی کرائی جائیگی،نثار احمد کھوڑو
زمینداری بندوں کیخلاف ہوں جن زمینداروں کے بند ہیں وہ از خود توڑ دیں ورنہ حکومت کارروائی کرے گی،وزیراطلاعات و آبپاشی سندھ
منگل 4 اگست 2015 18:29
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) سینئر صوبائی وزیر اطلاعات و آبپاشی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ لاڑکانہ ۔ خیر پور پل کی توسیع کی ضرورت پڑنے پر اسٹیڈی کرائی جائے گی جس کے بعد پل میں توسیع کی جائے گی ۔ زمینداری بندوں کے خلاف ہوں جن زمینداروں کے بند ہیں وہ از خود توڑ دیں ورنہ حکومت کارروائی کرے گی ۔ سکھر بیراج سے ساڑے سات لاکھ کیوسک پانی گزر رہا ہے 2010 میں یہاں سے 12 لاکھ کیوسک پانی گزر چکا ہے اس لئے کوئی بھی خطرہ نہیں ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عاقل اگانی بند ‘ لاڑکانہ خیرپور پل ‘ اور سیری بندوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے دیہات اکثر سیلاب میں ڈوبتے ہیں بہت سے مقامات پر سیلاب کا پانی ان کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ خیرپور پل کے باعث کچے کے دیہات نہیں ڈوبتے پل پانی کے پھیلاؤ میں رکاوٹ نہیں ہے انہوں کہا کہ یہ پل پرویز مشرف کے دور میں بنا تھا انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد ماہرین کے ذریعے پل کا دوبارہ سروے کرایا جائے گا جس کے بعد اس میں توسیع پر غور کیا جاسکتا ہے مزید اﷲ چاہیں گے تو پانی خیریت سے گزر جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے بند مضبوط ہیں وہاں مشینری ‘ عملہ اور پتھر موجود ہیں اور بندوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے اب تک کسی بھی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی بند ٹوٹا تو محکمہ آبپاشی کے عملہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ زمیندار بند کے باعث پانی کا دباؤبڑھ رہا ہے جس کے باعث کچے کے علاقوں کے مکینوں کی تکالیف بڑھ رہی ہیں اس لئے کچے کے جن زمینداروں کے یہ بند ہیں وہ خود اسے توڑ دیں ورنہ حکومت کارروائی کرے گی انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے کیمپ قائم ہیں جہاں آبپاشی ‘ ریونیو اور پی ڈی ایم اے کا عملہ متاثرین کی مدد کے لئے موجود ہے انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں خریف کی فصل رسکی ہوتی ہے بارشوں ں یا سیلاب کے پانی میں ڈوب جاتی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کا فرض ہے کہ وہ بندوں کو بچائیں اس کے لئے سندھ کے 46 حساس بندوں کی نگرانی ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب ہرسال نہیں آتا بارشوں کے بعد ایسی صورتحال پیدا ہوتا ہے سیلاب کے پانی کے راستے میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ۔۔ نثار احمد کھوڑو نے مزید کہا کہ بندوں پر آدھا فرلانگ کے فاصلے پر عملہ موجود ہوتا ہے اور دن رات پیٹرولنگ جاری رہتی ہے محکمہ آبپاشی بیدار ہے اور عملے کی چھٹیاں بند ہیں ہم پوری طرح سیلاب کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں جب ضرورت پڑی تو فوج ‘ رینجرز اور دیگر اداروں سے مدد لی جائے گی انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے اگست کے پورے مہینے بارش کی پیش گوئی کی ہے اس لئے سندھ حکومت پورے مہینے الرٹ رہے گی ۔ دورے کے دوران عاقل اگانی بند ‘ لاڑکانہ خیر پور پل اور ہکڑا بند پر محکمہ آبپاشی کے عملے نے سینئر صوبائی وزیر کو بریفننگ دی ۔ نثار احمد کھوڑو نے عاقل اگانی بند سے سیری بچا بند تک کچے کے سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں اور امدادی کیمپوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود متاثرین سے بات چیت کی انہوں نے متاثرین میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا سینئر صوبائی وزیر 2010 کے سیلاب میں فوت ہونے والے افراد کے مزاروں پر بھی گئے اوردعا مانگی اس موقع پر صوبائی مشیر فیاض احمد بھٹ نے علاقے میں متاثرین کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفننگ دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.