Live Updates

تحریک انصاف نے اندرونی معاملات کو پبلک فورم پر بحث کرنے پر پابندی عائد کردی

muhammad ali محمد علی منگل 4 اگست 2015 18:25

تحریک انصاف نے اندرونی معاملات کو پبلک فورم پر بحث کرنے پر پابندی عائد ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اگست 2015 ء) تحریک انصاف نے اندرونی معاملات کو پبلک فورم پر بحث کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی ارکان پر اندرونی معاملات کو پبلک فورم پر بحث کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی کے ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ پارٹی کے معاملات پارٹی کے اندر ہی زیر بحث لائے جائیں۔ کوئی بھی پارٹی رکن پبلک فورم یا میڈیا پر پارٹی کے معاملات پر تنقید نہیں کرے گا۔ جو ممبر پارٹی معاملات کو پبلک فورم یا میڈیا پر زیر بحث لائے گا اس کی پارٹی رکنیت معطل کردی جائے گی۔ معطل ہونے والا ممبر جواز پیش نہ کر سکا تو اس کی رکنیت مستقل طور پر معطل کردی جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :