Live Updates

ملک ’’بحرانستان ‘‘بن چکا مگر حکمرانوں کے کانوں پر ’’جوں ‘‘تک نہیں رینگ رہی ‘ چوہدری محمد سرور

حکمران اپنی ناقص پا لیسوں سے خود اپنے پاؤں پر ’’کلہاڑی ‘‘ماررہے ہیں ‘تحر یک انصاف میں فیصلے بند کمروں میں نہیں کارکنوں کی مشاورت سے ہوتے ہیں‘ پی ٹی آئی کے صوبائی آرگنائزر کی وفد سے گفتگو

منگل 4 اگست 2015 18:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) پاکستان تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک ’’بحرانستان ‘‘بن چکا ہے مگر حکمرانوں کے کانوں پر ’’جوں ‘‘تک نہیں رینگ رہی ‘حکمران اپنی ناقص پا لیسوں سے خود اپنے پاؤں پر ’’کلہاڑی ‘‘ماررہے ہیں ‘تحر یک انصاف میں فیصلے بند کمروں میں نہیں کارکنوں کی مشاورت سے ہوتے ہیں‘بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام اضلاع میں بھر پور انتخابی مہم چلائی جائیگی ‘سیلاب سے ڈوبنے والوں کو نہ بچانیوالے حکمرانوں کے اقتدار کو ڈوبنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچاسکتی ‘تحر یک انصاف کے خلاف سازشیں اور جھوٹے پر وپیگنڈے کر نیوالوں کے ہاتھ میں ناکامی کے سواکچھ نہیں آئیگا اور تحر یک انصاف آج بھی چٹان کی طر ح مضبوط ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ضلع اٹک سے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز حسین بخاری اور قاضی احمد اکبر ‘رانا لیاقت علی ‘ملک اعجاز اور دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے پارٹی عہدیداروں سے خطاب کر رہے تھے پاکستان تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو اقتدار میں آئے دوسال سے زائد کا عر صہ چکا ہے مگر انکے پاس قوم کو بحرانوں سے دوچار کر نے اور قوم کو مہنگائی جیسے طوفان کے تحفے دینے کے سواکچھ نہیں اور عوام ہر فورم پر حکمرانوں کے خلاف نفرت کا اظہار کر رہے ہیں مگر بے حس حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی اور عوامی جماعت ہے جس میں فیصلے بند کمروں کی بجائے کارکنوں کی مشاورت سے ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تحر یک انصاف سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں خوفزدہ ہیں ‘ اپوزیشن اور حکو مت کی تمام جماعتیں بھی متحد ہو جائے تو وہ تحر یک انصاف کو انتخابی میدان میں شکست نہیں دے سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب سے ڈوبنے والے غر یبوں کے ریلیف کیلئے کچھ نہیں کیا صرف ’’ہیلی کاپٹروں ‘‘کے دوروں سے متاثرن کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ اگر وہ سیلاب سے ڈوبنے والوں کو نہیں بچائیں گے تو پھر موجود ہ نااہل حکمرانوں کے اقتدار کو بھی ڈوبنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :