ملتان کور کا ریسکیو آپریشن جاری، 203 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا

فری میڈیکل کیمپ میں546 افراد کا چیک اپ کر کے مفت ادویات فراہم ، 350 راشن کے پیکٹ تقسیم کئے گئے

منگل 4 اگست 2015 18:25

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) پاک آرمی کے نوجوانوں نے ملتان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 203 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ، لیہ اور راجن پور میں فری میڈیکل کیمپ میں 546افراد کا مفت چیک اپ کر کے انہیں ادویات فراہم کی گئیں جبکہ 350راشن کے پیکٹ بھی سیلاب متاثرین میں بھی تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیہ میں ملتان کور کے فوجی جوانوں نے ریسکیو آپریشن کے ذریعے143افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا اور آرمی فری میڈیکل کیمپ کے دوران214سیلاب متاثرین کامفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ 350راشن کے پیکٹ بھی متاثرین سیلاب میں تقسیم کیے گئے۔

پاک آرمی کے جوانوں نے ریسکیو آپریشن کے ذریعے ڈیرہ غازیخان اور راجن پور میں60سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جبکہ آرمی فری میڈیکل کیمپ کے دوران 332سیلاب متاثرین کا مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :