صدر مملکت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات بل کی منظوری دیدی

بل کی منظوری کے بعد اسلام آباد میں پہلی بار بلدیاتی انتخابات کرائے جائینگے

منگل 4 اگست 2015 18:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا بل منظور کر لیا ہے۔ منظوری کے بعد اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کا قانون بن گیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا بل منظوری کے لئے وزیراعظم نواز شریف نے بھجوایا جسے منظور کرلیا گیا، صدر کی جانب سے بل کی منظوری کے بعد اسلام آباد میں پہلی بار بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے، اس سے قبل قومی اسمبلی نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا بل منظور کرنے کے بعد سینیٹ بھجوایا تھا جسے سینیٹ میں ترامیم کے بعد دوبارہ قومی اسمبلی بھجوایا گیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں بل کی منظوری کے بعد وزیراعظم کو بھجوادیا گیا تھا۔