وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں نماز کے اوقات میں وقفہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

گرمیوں میں ایک بج کر 15منٹ سے 45منٹ ،سریوں میں ایک سے لیکر 1:30تک کا وقفہ ہوگا

منگل 4 اگست 2015 18:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) وزارت داخلہ نے وزارت مذہبی امور کے ساتھ مشاورت کے بعد سرکاری دفاتر میں نماز کا اہتمام کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،م سرکاری دفاتر میں نماز کے اوقات میں لازمی وقفہ کیا جائے گا۔وزارت داخلہ نے تمام سرکاری دفاتر اور وزارتوں کو نماز کے اہتمام کیلئے خطوط بھی لکھ دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایاگیاکہ گرمی کے موسم میں پیر سے جمعرات تک نماز ظہر کیلئے ایک بج کر پندرہ منٹ سے ایک بج کر پینتالیس منٹ کے درمیان وقفہ ہوگا جبکہ سردی کے موسم میں نماز ظہر کیلئے ایک بجے سے لیکر ایک بج کر تیس منٹ کے درمیان وقفہ ہوگا۔

نماز جمعہ کیلئے پورا سال بارہ بج کر پینتالیس منٹ سے لیکر دو بج کر پندرہ منٹ کے درمیان وقفہ ہوگا۔وزارت داخلہ نے تمام سرکاری دفاتر اور وزارتوں کو نماز کے اہتمام کیلئے خطوط بھی لکھ دئیے ہیں۔