ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ملزمان نے 53 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا

منگل 4 اگست 2015 18:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ملزمان نے 53 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔سرکاری اداروں میں ملازمتوں کا جھانسہ دینے کے الزام میں گرفتار ملزمان نے ایف آئی اے ٹیم کو ریکارڈ کرائے گئے بیان سنسنی خیز انکشافات میں بتایا کہ انہوں نے ایک یا دو نہیں ، 53 افراد کو قتل کیا۔

ملزمان کے مطابق انہوں نے کئی شہریوں کو صرف بھتے کے لئے نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے اعتراف کیا کہ ملازمتوں کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے وصول کئے۔ملزمان کے مطابق وہ فی کس 2لاکھ سے 4لاکھ روپے کس لیتے تھے جبکہ وفاقی اداروں میں ملازمتوں کے لئے5لاکھ روپے کا ریٹ فکس تھا۔گروہ کے سرغنہ مشہود علی نے 12افراد کو قتل کیا، ملزم حسن علی نے 18 افراد کی جان لی جبکہ گروہ کے تیسرے رکن ذیشان نے 23 افراد کے قتل کا اعتراف کیا۔ملزمان نے بیان میں یہ بھی بتایا کہ رقم دے کر جو واپس مانگتا تھا اسے بھی قتل کردیتے تھے۔گروہ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ آصف نامی ایک ملزم تاحال مفرور ہے جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ `

متعلقہ عنوان :