سندھ پولیس کے درجنوں اہلکار سیاسی تنظیموں اورگینگ وار گروپس سے وابستہ

منگل 4 اگست 2015 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) کراچی میں تعینات سندھ پولیس کے درجنوں اہلکار سیاسی تنظیموں اور گینگ وار گروپس سے وابستہ ہیں۔یہ اہلکار گینگسٹرز اور گینگ وار کارندوں کو پولیس کے چھاپوں کی پیشگی اطلاع بھی دیتے ہیں۔ پولیس کی رپورٹ اسپیشل برانچ نے مرتب کرلی ہے،جس میں 50 سے زائد پولیس اہلکاروں کا نام لیا گیا ہے جو سیاسی تنظیموں اور گینگسٹرز سے وابستگی رکھتے ہیں۔

ان میں سپاہی سے لے کر ڈی ایس پی رینک کے افسران شامل ہیں۔ انسپکٹر خالد ندیم بیگ لینڈ مافیا کے حضرت خان اور گڈو گروپ کو سپورٹ کرتا ہے۔چاکیواڑہ تھانے کا اہلکار محمد دین پولیس کے چھاپوں کی خبرگینگ وار کے کارندوں کو دیتا ہے۔کورنگی اسپیشل پارٹی انچارج کانسٹیبل حسن ، جنید کی ایرانی پیٹرول کی فروخت دیکھتا ہے۔

(جاری ہے)

بلوچ کالونی تھانے کا ہیڈ کانسٹیل عدیل ایم کیو ایم کے لئے کام کرتا ہے۔

اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی سلیم اختر ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلرکامران کاکا کو سپورٹ کرتا ہے۔کورنگی انڈسٹریل ایریا کا اہلکار اکبر کالعدم تنظیم کے کارندوں کے لئے کام کرتا ہے۔سب انسپکٹر حیدر زمان لینڈ مافیا کے کارندوں کی سرپرستی میں ملوث ہے۔لیاری کے ہیڈکانسٹیبل محمد عمران بابا لاڈلہ گروپ کے کارندوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ `

متعلقہ عنوان :