کراچی میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں ہونے والی کروڑوں کی کرپشن میں ملوث اہم چہرے سامنے آ گئے

منگل 4 اگست 2015 18:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) کراچی میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں ہونے والی کروڑوں کی کرپشن میں ملوث اہم چہرے سامنے آ گئے ہیں۔ کوآپریٹو سوسائٹی کے اہم عہدیدارنے ویڈیو بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ عہدیدارکے مطابق نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی روزانہ 25 سے 30 لاکھ روپے بھتے کی مد میں وصول کرتے تھے۔کراچی میں چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی اور وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی “کرپشن کنگ” نکلے۔

وڈیوبیان کے مطابق فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں ہر کام کیلئے ڈھائی پرسنٹ کا کمیشن فکس تھا۔

(جاری ہے)

نثار مورائی، سلطان قمر صدیقی روزانہ 25 سے 30 لاکھ بھتہ وصول کرتے تھے۔ ذوالفقار چیف ، گل منیر ، ذیشان اور منان 16 فش مارکیٹوں سے رقم وصول کرتے تھے۔ لانچ مالکان سے برف بھرنے کیلئے روزانہ 8 سے 10 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا جاتا تھا۔ رانا شاہد، ابوذر،عمر جت، سلمان سندھی، محمد خان چاچڑ، چیئرمین نثار مورائی اور وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی کے فرنٹ مین تھے۔ اہم عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں 338 غیر قانونی اور 89 گھوسٹ ملازمین بھرتی کیے گئے نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی کے 57 سکیورٹی گارڈز ، 10 ایڈوائزر اور 2 کوآرڈینیٹر تھے۔ `

متعلقہ عنوان :