بغیر گرفتاری ڈالے ڈیڑھ ماہ تک تھانے میں رکھنے کے الزام میں سابق ایس ایچ او فاروق آباد کی ضمانت خارج کردی

منگل 4 اگست 2015 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں اینٹی کرپشن کے سپیشل ججز نے قتل کے ملزم کو بغیر گرفتاری ڈالے ڈیڑھ ماہ تک تھانے میں رکھنے کے الزام میں سابق ایس ایچ او فاروق آباد کی ضمانت خارج کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او فاروق آباد نے قتل کے ملزم بشیر احمد کو ڈیڑھ ماہ تک بغیر گرفتاری ڈالے تھانے میں بند رکھا۔ الزام پر سابق ایس ایچ او فاروق آباد نصیر احمد خاں کی ضمانت خارج کردی گئی۔