دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث امام مسجد کی درخواست ضمانت خارج ہونے پر زخمی امام مسجد کو رجسٹری کے باہر سے گرفتار

منگل 4 اگست 2015 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث امام مسجد کی درخواست ضمانت خارج ہونے پر زخمی امام مسجد کو رجسٹری کے باہر سے گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امام مسجداشرف شاکر پر تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا کہ امام مسجد نے اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے علاوہ پولیس پر حملہ کیا تھا۔ پولیس پر حملے کی کارروائی میں ملزم اشرف شاکر زخمی ہوکر میوہسپتال میں زیر علاج تھا۔ عدالت عظمیٰ کے حکم پر ملزم کو میو ہسپتال کی ایمبولینس پر عدالت میں پیش کیاگیا۔ مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس میاں ثاقب نثار نے امام مسجد اشرف شاکر کی درخواست ضمانت خارج کردی جس پر ملزم کو رجسٹری کے باہر سے گرفتار کیاگیا

متعلقہ عنوان :