پاک فوج کے خلاف منفی بیانات اور عوام کو بھڑکانے پر الطاف حسین کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

منگل 4 اگست 2015 18:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) پاک فوج کے خلاف منفی بیانات اور عوام کو بھڑکانے پر ا یم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کے لیے سپریمکورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی-درخواست بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیاگیا الطاف حسین پاکستان میں بغاوت ، قتل اور بھتہ خوری سمیت متعدد مقدماتمیں نامزد ہیں اور ان کو عدالت نے اشتہاری بھی قرار دے رکھا ہے تاہم حکومت انھیں گرفتار نہیں کر سکتی کیونکہ پاکستان اور برطانیہ میں مجرموں کی حوالگی کا کوئی معائدہ نہیں کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے الطاف حسین آئے روز پاکستان کے خلاف مختلف بیانات دیتے رہتے ہیں انھوں نے اپنی کئی تقاریر میں پاکستانی فوج اور سیکیورٹی اداروں پر جھوٹے الزامات عائد کرکے انھیں دنیا میں بدنام کرنے کی سازش کی جو بغاوت کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق الطاف حسین نے بھارت ، نیٹو اور اقوام متحدہ سیکراچی میں مداخلت کا مطالبہ کیا جو ملک سے غداری ہے لہذا عدالت نہ صرف ملک میں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلائے بلکہ حکم دیا جائے کہ حکومت الطاف حسین کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کرے