آر پی اوز کانفر نس ،دہشت گردوں ، معاونین کے خلاف بھر پور آپر یشن کر نے کا فیصلہ

دہشت گردوں اور امن دشمن ناقابل برداشت، امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو استعمال کیا جائیگا‘آئی جی پنجاب کا خطاب

منگل 4 اگست 2015 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) صوبہ بھر کے آرپی او زکی ویڈیو کانفر نس صوبائی دارالحکومت لاہور میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال ،دہشت گردوں کے خلاف کاروائی اور امن وامان یقینی بنانے سمیت دیگر اموار کے حوالے سے مشاورت اور اہم فیصلے کیے گئے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے تمام آرپی اوز کو پنجاب میں سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بھی روزانہ کی بنیادوں پر کاروائی کر نے کی ہدایت کی اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں سمیت دہشت گر دی کی کاروائیوں میں ملوث عناصر کیخلاف آپر یشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائیگا جبکہ دہشت گردوں کو مختلف ذرائع سے سپورٹ کر نیوالے دہشت گردوں کے معاونین کی بھی فہرستیں بنائی جائیں اور انکے خلاف بھر پور آپریشن کیا جائیگا جس کیلئے انٹیلی جنس اداروں سے بھی مدد لی جائے اس موقعہ پر دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر لاہور سمیت پورے پنجاب میں سیکورٹی کو بھی مزید ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جہاں ضروری ہو گا وہاں دفعہ 144کا نافذ بھی کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :