ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری پر پاکستان کا پر شدید احتجاج
منگل 4 اگست 2015 18:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) پاکستان نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور بولہ باری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے بھارت ہٹ دھرمی سے باز آ جائے مزید جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کے مطابق منگل کے روز بھارت کی جانب سے ایل او سی پر ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں بجوات اور چیراؤ سیکٹر میں بلااشتعال شدید فائرنگ ، شیلنگ اور بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید جبکہ 14 شدید زخمی ہو گئے ۔
بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پنجاب رینجرز نے بھارتی بندوقیں خاموش کرا دیں ۔ پاکستان نے وفاقی سطح پر بھارت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے واقع پر تشویشکا اظہار کیا اور آئندہ باز رہنے کو کہا ہے۔(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق بھارت مسلسل شہری آبادیوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے جس کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزی کر رہا ہے بھارت 2003 کی جنگ بندی معاہدے کی پابندی کرے اور سول آبادیوں پر فوجی جارحیت سے باز رہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے لئے حکومت پاکستان کی طرف سے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمی ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سکھیال گاؤں اور کچی منڈ میں بھارتی جارحیت سے 3 بچوں اور 2 خواتین سمیت 14 افراد شدید زخمی اور 2 شہری شہید ہو گئے تھےمزید اہم خبریں
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.