تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا قیام

مخلوق خدا کی بے لوث خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، افتخار احمد نقشبندی ضلعی کوارڈینٹر

منگل 4 اگست 2015 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پی سی ایس آر سوسائٹی لاہور میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں غریب اور بے سہارا مریضوں کی بے لوث خدمت کے عمل اور مشن ہمیشہ جاری رکھنے کے عزم کا عہد بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی کوارڈینٹر پیر افتخار احمد نقشبندی نے کہاہے کہ مخلوق خدا کی بے لوث خدمت ہماری اولین ترجیح ہے جس کی بدولت لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے بے سہارا اور غریب مریضوں کو مفت طبی سہولیات اور مفت ادویات تقسیم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل میں ای این ٹی سپیشلسٹ پیر ڈاکٹر محمد ارشدنقشبندی ، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شازیہ ارشد اور ماہر نفسیات ڈاکٹر طوبیٰ اسلم نے سینکڑوں مریضوں کا مفت جنرل چیک ا ور ادویات مفت فراہم کی گئیں کیمپ میں بچوں ، خواتین اور نوجوانوں سمیت بزرگ شہری بھی مستفید ہوئے اس موقع روحانی امراض میں مبتلا مریضوں کا بذریعہ دم بھی علاج کیا گیافری میڈیکل کیمپ دوپہر 2 بجے سے شام 7بجے تک جاری رہافری میڈیکل کے آرگنائز ر مرزا محمد ادریس نقشبندی ، سہیل رفیع ، محمد امجد اقبال ، محمد آصف نقشبندی سمیت لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے دیگر اراکین بھی اس موقع پر موجود رتھے

متعلقہ عنوان :