Live Updates

پی ٹی آئی کے ارکان کی رکنیت ختم کرنے کے لئے کوئی کھیل نہیں کھیلا گیا، جلتی پر تیل نہیں ڈالنا چاہتے، دل و جان سے چاہتے ہیں پی ٹی آئی ارکان اس ایوان میں بیٹھیں، ہماری نیت پر شک نہ کیا جائے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال

منگل 4 اگست 2015 18:02

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان کی رکنیت ختم کرنے کے لئے کوئی کھیل نہیں کھیلا گیا، جلتی پر تیل نہیں ڈالنا چاہتے، دل و جان سے چاہتے ہیں پی ٹی آئی ارکان اس ایوان میں بیٹھیں، ہماری نیت پر شک نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کچھ عرصے قبل سیاست میں ایک دوسرے کے دل زخمی ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کے اراکین کی رکنیت ختم کرنے کے لئے کوئی کھیل نہیں کھیلا گیا، ہم ایم کیو ایم کے پاس گئے، انہوں نے ہماری بات سنی ہے، مولانا فضل الرحمن سے سینیٹر پرویز رشید کی بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلتی پر تیل نہیں ڈالنا چاہتے، ہم سب دل و جان سے چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے اراکین کا یہاں بیٹھنے کا حق ہے، ان کی موجودگی میں جمہوریت مستحکم ہو گی، ہم پر اور ہماری نیت پر شک نہ کیا جائے، ایم کیو ایم اور مولانا فضل الرحمن نے ہم سے سخت بات نہیں کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات