بین الصوبائی سوئمنگ اور والی بال چیمپئن شپ کیلئے پنجاب سپورٹس بورڈ کی ٹیموں کی تیاریاں شروع

منگل 4 اگست 2015 18:02

لاہور ۔ 04 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام رواں ماہ کے آخر میں ہونے والی بین الصوبائی سوئمنگ اور والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی والی بال اور سوئمنگ کی ٹیموں نے اپنی تیاریوں کا باقاعدہ آغا ز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کھلاڑی انفرادی سطح پر پہلے ہی سوئمنگ کی پریکٹس کررہے تھے جبکہ اب انہوں نے باقاعدہ ٹریننگ شروع کردی ہے۔ چیمپئن شپ ماہ رواں کے آخر میں منعقد ہو گی۔ چیمپئن شپ میں مرد وخواتین کے الگ الگ مقابلے ہوں گے۔ سوئمنگ میں مردوں کی انڈر17 اور خواتین کی انڈر 16 ٹیم شرکت کریں گی۔ ٹرائلز کے بعد بہترین ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :