سرگودھا پولیس کامجرمان اشتہاریوں / عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری, مزید4گرفتار

منگل 4 اگست 2015 17:53

سرگودھا۔4 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاکیپٹن(ر) سجاد حسن خان منج کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 4مجرمان اشتہاریوں کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ جھاوریاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب محمد اعظم سکنہ حیات پور جھاوریاں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس طرح دیگر مقدمات مین مطلوب تھانہ صدر پولیس نے عبدالرشید سکنہ چک28جنوبی ، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے محمدنواز ، تصور حیات سکنائے کوٹ راجہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :